مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہندوستانی سفارتکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی سفارت کاروں کے وہابی دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان سے قریبی روابط ہیں، وہ سی پیک منصوبے کو تباہ اور پاک چین تعلقات کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔ نفیس زکریا نے اپنے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان سفارت خانے کے 8 اہلکار، را اور آئی بی کے ایجنٹ،پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہیں، ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کے بعد اب ہندوستان نے سفارتی آداب، ویانا کنونشن اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ طالبان اور داعش کے ذریعے تخریبی کارروائیاں کروا رہے تھے، بھارتی ہائی کمیشن میں تعنیات 8اہلکار پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ہند، پاک افغان تعلقات کی خرابی پر بھی عمل پیراتھا اور تجارتی سرگرمیوں کی آڑ میں اپنے کارندوں کا جال بچھا رہا تھا۔
ادھر ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان خود دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے اور اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم کی پالیسی پر گامزن ہے ہندوستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی ایوانوں میں طالبان کے حامی اور مددگار بیٹھے ہوئے ہیں ۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہندوستانی سفارتکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی سفارت کاروں کے وہابی دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان سے قریبی روابط ہیں، وہ سی پیک منصوبے کو تباہ اور پاک چین تعلقات کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔
News ID 1868056
آپ کا تبصرہ